اوپن اے آئی نے حفاظتی خدشات کے باعث اپنے جدید مصنوعی ذہانت ماڈل جی پی ٹی-6.1 آسٹرا (GPT-6.1 Astra) کی ریلیز منسوخ کر دی۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کمپنی کے حفاظتی نظام کی سربراہ ساچی جین نے بتایا ہے کہ اندرونی آزمائش میں ماڈل انسانی ہدایات کے مطابق کام کرنے، کام کی حدود و اجازت اور صارف کو اپنے انجام دیے گئے کام سے متعلق درست معلومات فراہم کرنے کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔
یہ فیصلہ سان فرانسسکو میں اوپن اے آئی کی سالانہ ڈیولپر کانفرنس سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔