World
برطانوی ایئر بیس پر حملے کی سازش کے الزام پر ایران نے کیا کہا؟
ایران نے برطانیہ کے فیئر فورڈ ایئر بیس پر مبینہ دہشت گرد حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
مصنف Fatima58K بار پڑھا

ایران نے برطانیہ کے فیئر فورڈ ایئر بیس پر مبینہ دہشت گرد حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
لندن میں واقع ایرانی سفارت خانے نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بعض برطانوی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس قسم کے الزامات برطانیہ میں ایران مخالف پروپیگنڈے کو ہوا دے سکتے ہیں۔
برطانیہ: فیئر فورڈ فوجی اڈے پر حملے کا مبینہ منصوبہ، امریکی سفارتخانے کا الرٹ جاری
برطانیہ: فیئر فورڈ اڈے پرمبینہ بم حملے کی منصوبہ بندی، ایران کے تعلق پر تحقیقات


