ایران نے برطانیہ کے فیئر فورڈ ایئر بیس پر مبینہ دہشت گرد حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
لندن میں واقع ایرانی سفارت خانے نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بعض برطانوی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس قسم کے الزامات برطانیہ میں ایران مخالف پروپیگنڈے کو ہوا دے سکتے ہیں۔
برطانیہ: فیئر فورڈ فوجی اڈے پر حملے کا مبینہ منصوبہ، امریکی سفارتخانے کا الرٹ جاری