World
ایران کے منجمد اثاثے بحال، عائد پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش نہیں کی، ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی۔
مصنف Adnan Tabish65K بار پڑھا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی۔
امریکی میڈیا پر جاری ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلط خبر کو ہٹائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی۔ ایگزیوس کی اسٹوری افواہ ہے اور ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ نہیں۔ انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔



