کچھ لوگ ایران کو دنیاوی حساب کتاب کے مطابق چوتھی بڑی طاقت سمجھتے ہیں، مجتبیٰ خامنی ای
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 28 ستمبر 2026ء ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ایران کو دنیاوی حساب کتاب کے مطابق چوتھی بڑی طاقت سمجھتے ہیں، لیکن الٰہی معیار کے مطابق

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 28 ستمبر 2026ء ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ایران کو دنیاوی حساب کتاب کے مطابق چوتھی بڑی طاقت سمجھتے ہیں، لیکن الٰہی معیار کے مطابق ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے، آج مجاہدین کی کاری ضربوں سے دشمن عربوں کی سمندری حدود کے قریب نہیں آتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنی ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے، کچھ لوگ ایران کو دنیاوی حساب کتاب کے مطابق چوتھی بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ ماضی کا دور پسماندگی والا تھا اور اس دور میں ایران اسلامی دنیا کے اندر انحصار کا شکار تھا۔ ایران کا موجودہ دور ترقی خودمختاری اور عظیم الشان ساکھ کا حامل ہے۔ ایرانی عوام پاکیزہ ہستیوں سے گہری عقیدت رکھتے ہیں، ایرانی عوام حق کی سربلندی کی راہ میں کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتے۔



