World
بھارت: جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز
بھارتی سپریم کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔
مصنف fahad38K بار پڑھا

بھارتی سپریم کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانوں اور ای چالان کو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس جے بی پاردی والا نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگر لوگ ٹریفک چالان ادا نہیں کرتے تو جرمانے کی رقم دیگر سرکاری واجبات کے ساتھ وصول کرنے کے طریقوں پر غور کیا جاسکتا ہے، حتیٰ کہ اسے بجلی کے بل میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آسکتی ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ بھارتی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں تقریباً 45 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے ای-چالان واجب الادا ہیں، جن میں سے تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔



