پاکستان تحریکِ انصاف کی یورپی ممالک میں قائم تنظیموں کی جانب سے عمران خان سمیت تمام پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی اور سیاسی کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے یورپی حکومتوں، عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق، آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے کردار ادا کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں پاکستانی سفارت خانے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز پاکستان کے حکام، عدلیہ اور متعلقہ اداروں تک پہنچائیں، ان کے مطابق پاکستان میں انصاف کے دروازے بند ہونے کے باعث وہ سفارت خانوں کے سامنے احتجاج پر مجبور ہیں۔