World
غزہ اور مغربی کنارے میں نیتن یاہو حکومت کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانیہ
برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں نیتن یاہو حکومت کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔ غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال دنیا کے اجتماعی ضمیر کیلئے بدنما داغ ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada86K بار پڑھا

برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں نیتن یاہو حکومت کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔ غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال دنیا کے اجتماعی ضمیر کیلئے بدنما داغ ہے۔
لندن میں لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ یہود مخالفت کے خلاف کھڑے ہوں گے، ان کی بھی مخالفت کریں گے جو اسرائیل کی تباہی چاہتے ہیں۔



