اسرائیل کی 5 بڑی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے آئندہ 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حکومت گرانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کر لیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں یائر لاپید، گادی آئزن کوٹ، نفتالی بینیٹ، ایویگڈور لیبرمین اور یائر گولان نے تل ابیب میں ملاقات کی۔
اسرائیلی اپوزیشن کے رہنماؤں نے موجودہ حکومت کو تبدیل کرنا اپنا مشترکہ اہم ترین مقصد قرار دیتے ہوئے انتخابات سے قبل ایک دوسرے کے خلاف مہم نہ چلانے کا عہد کیا۔