ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ حسما محمد علی 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ملائیشین میڈیا کے مطابق  حسما محمد علی کا انتقال نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہوا، جس کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی ہے۔
حسما محمد علی ایک ڈاکٹر تھیں، انہوں نے 12 جولائی کو اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔