World
خاتون کے دماغ میں خطرناک کیڑوں کی موجودگی، ٹیسٹ میں حیران کن انکشاف
فلپائن میں ایک غیر معمولی اور عجیب کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کے دماغ میں طفیلی کیڑوں اور ان کے انڈوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
مصنف Fatima76K بار پڑھا

فلپائن میں ایک غیر معمولی اور عجیب کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کے دماغ میں طفیلی کیڑوں اور ان کے انڈوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی کیس رپورٹ کے مطابق چاول کی کاشت کرنے والی خاتون کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک منٹ تک جاری رہنے والے مرگی کے اس دورے سے قبل خاتون کو نہ سر میں درد تھا، نہ ذہنی الجھن اور نہ ہی جسمانی کمزوری کی کوئی شکایت تھی۔
بھارت: خاتون کے معدے سے 14 قلم، 5 لکڑی کے چمچ، موم بتی برآمد
مسافر طیارے کی بغیر پائلٹ پہلی کامیاب پرواز


