بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں 600 سال قدیم تاریخی شاہی مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کے خلاف سینکڑوں مسلمان مظاہرین کا مسجد کے اندر باہر دھرنا آج بھی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہی مسجد کے اطراف ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے دوران مقامی افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کی جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔