جنوبی افریقہ میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
حکام کے مطابق جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کے قریب فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں ایک واقعے کا تعلق غیرقانونی کان کنی میں گروہوں کے درمیان علاقے کی لڑائی جبکہ دوسرے کا کاروباری رقابت سے جوڑا جارہا ہے۔
جوہانسبرگ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ویڈیلا ٹاؤن شپ میں ہفتے کی شام مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔