World
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مصنف fahad82K بار پڑھا

ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ والی جاسوس آبدوز قبضے میں لے لی۔ ایرانی بحریہ کی انٹیلی جنس کارروائی میں یو ایس ریموس 600 وہیکل کو پکڑا۔ ایرانی ماہرین بغیر پائلٹ امریکی آبدوز کا ڈیٹا حاصل کریں گے۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بیان میں کہا کہ امریکی زیرِ آب ڈرون کو ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران روکا گیا۔ کارروائی میں انٹیلی جنس صلاحیتوں اور الیکٹرانک وار فیئر کا استعمال کیا گیا۔
ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خود کشی کی کوشش کی


