برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے زیر استعمال فیئر فورڈ ایئر بیس کے علاقے سے کئی مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔
برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے زیرِاستعمال فیئر فورڈ ایئر بیس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ میں فیئر فورڈ ایئر بیس کےعلاقے سے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مشتبہ افراد کو دھماکاخیز مواد سے متعلق قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔