پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب کا اجتماعی دفاع مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ریاض، راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2026ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کا عسکری اجلاس منعقد ہوا ہ

ریاض، راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2026ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کا عسکری اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں تینوں اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریاض میں منعقدہ اس اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے سہ فریقی اجلاس کی قیادت کی۔



