24 گھنٹوں کی مسلسل بارش نے بینکاک کو جھیل بنا دیا، شہر ڈوب گیا، 50 اضلاع آفت زدہ قرار
بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر 2026ء) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مسلسل 24 گھنٹوں سے جاری موسلادھار اور تباہ کن بارشوں نے شدید سیلابی صورتِ حال اختیار کرلی، جس کے بعد حکومت نے بینکاک کے تمام 50 اضل

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر 2026ء) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مسلسل 24 گھنٹوں سے جاری موسلادھار اور تباہ کن بارشوں نے شدید سیلابی صورتِ حال اختیار کرلی، جس کے بعد حکومت نے بینکاک کے تمام 50 اضلاع کو باقاعدہ آفت زدہ قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں اور بینکاک کی انتظامیہ کے مطابق دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ایک دن سے زائد وقت سے بلا تعطل بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کی تمام اہم شاہراہیں، تجارتی مراکز اور رہائشی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں، مواصلاتی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔BREAKING | Thailand: All 50 districts of Bangkok have been declared disaster areas as heavy rain causes widespread flooding, traffic disruptions and waterlogging across the capital.The Thai Meteorological Department warns of continued heavy to very heavy rain in Bangkok, with… pic.twitter.com/kzm28E3RK2— Weather Monitor (@WeatherMonitors) September 26, 2026



