World
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada20K بار پڑھا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک ایرانی حملوں کا شکار ہوئے، خطۂ خلیج کا امن، توانائی اور سپلائی چین کے تسلسل کی سلامتی سے منسلک ہے۔
امریکا کا منصوبہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑوا کر خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، ایرانی صدر


