World
یونان میں دھماکے سے عمارت تباہ، برطانوی و امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی۔
مصنف Shaukat Pirzada58K بار پڑھا

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی۔
ایتھنز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں یونانی، برطانوی اور امریکی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دھماکہ ایتھنز کے سیاحتی اور تاریخی علاقے پلاکا میں ہوا۔ حکام کو شبہ ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔



