World
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا امریکا سے ایرانی تجاویز قبول کرنے پر اصرار
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ اگر امریکا ایران کی نئی تجاویز کو قبول کر لے تو اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس ک
مصنف Naila Abbas36K بار پڑھا

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ اگر امریکا ایران کی نئی تجاویز کو قبول کر لے تو اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے نیا منصوبہ قبول کرنے کے وقت سے ہی 7 روزہ مدت شروع ہو جائے گی، ایران نے قطر کے ذریعے یہ 7 روزہ منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ضروری اقدامات کرے تو ایران 4 سے 5 روز میں اپنا عمل مکمل کر لے گا جس کے بعد چھٹے روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور 7 ویں روز امریکا حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات میں شامل ہو سکے گا۔
امریکا کو جنگ کے خاتمے و آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا: عباس عراقچی