World
قازقستان: بحری مشقوں کے دوران 14 فوجی ہلاک، غفلت پر 5 افسران گرفتار
قازقستان کے ساحلی علاقے میں بحری مشقوں کے دوران 14 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 کو بچا لیا گیا۔
مصنف Wajiha Naz72K بار پڑھا

قازقستان کے ساحلی علاقے میں بحری مشقوں کے دوران 14 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 3 کو بچا لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو بحیرۂ کیسپیئن کے ساحل پر موسم میں اچانک خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا۔
قازقستان کے مغربی علاقے منگستاؤ کی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ جنگی تربیتی مشق کے دوران 17 اہلکار سمندر میں بہہ گئے تھے۔
سعودی عرب اور چین کی مشترکہ بحری مشق کا آغاز


