World
امریکی، اسرائیلی حملے و پابندیاں ایران کو جھکا نہیں سکتیں: ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر پابندیاں اور حملے کر کے ایرانی عوام کو دبانے کی کوشش کی لیکن یہ اندازہ غلط ثابت ہوا، ایرانی عوام امریکی اور اسرائیلی حملوں کے سامنے ڈٹ گئے اور آئندہ بھ
مصنف Naila Abbas96K بار پڑھا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر پابندیاں اور حملے کر کے ایرانی عوام کو دبانے کی کوشش کی لیکن یہ اندازہ غلط ثابت ہوا، ایرانی عوام امریکی اور اسرائیلی حملوں کے سامنے ڈٹ گئے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے۔
عرب میڈیا کو انٹرویو کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو خود انحصاری سے روکنا چاہتے ہیں تاہم ایران اپنے عوام پر سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے یہ سمجھ کر خطے کے ممالک کو جنگ میں گھسیٹا کہ ایرانی حکومت چند دنوں میں گر جائے گی۔
ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا
ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان


