World
ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں، وہ طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔
مصنف Hassan Shabbar55K بار پڑھا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں، وہ طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے بتایا کہ میری مجتبیٰ خامنہ ای سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، جن میں سے ایک 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ایرانی صدر کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم ٹھیک ہو چکے ہیں۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند اور خیریت سے ہیں: ایرانی صدر 


