World
بے قابو مصنوعی ذہانت اربوں جانوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: بل گیٹس کا انتباہ
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کو مؤثر نگرانی اور مناسب ضوابط کے بغیر آگے بڑھنے دیا گیا تو یہ انسانیت کے لیے انتہائی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
مصنف Naila Abbas78K بار پڑھا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کو مؤثر نگرانی اور مناسب ضوابط کے بغیر آگے بڑھنے دیا گیا تو یہ انسانیت کے لیے انتہائی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اقتباسات کے مطابق بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ ایک یادداشت میں انہوں نے مصنوعی ذہانت کو مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی اہم ٹیکنالوجی قرار دیا۔
مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے حادثات قریب ہیں: سیم آلٹمین کا دعویٰ


