مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کو مؤثر نگرانی اور مناسب ضوابط کے بغیر آگے بڑھنے دیا گیا تو یہ انسانیت کے لیے انتہائی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اقتباسات کے مطابق بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ ایک یادداشت میں انہوں نے مصنوعی ذہانت کو مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی اہم ٹیکنالوجی قرار دیا۔