World
چینی صدر کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کو سراہتے ہیں: مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
مصنف Hassan Shabbar23K بار پڑھا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ چینی صدر کی بات چیت اور سفارت کاری سے اختلافات حل کرنے کی ذمے دارانہ حمایت قابلِ قدر ہے، ایران بھی مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کو اہم سمجھتا ہے۔
صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران مفاہمت پر واپسی کے لیے طے شدہ وعدے پورے کرنے پر زور دیتا ہے، سنجیدہ، بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے۔
امریکا اور ایران اسلام آباد ایم او یو پر واپس آئیں، چینی صدر کا ٹرمپ سے مطالبہ


