بلقیس الفراج نےسعودی ایئرلائنز کی پہلی خاتون پائلٹ بنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا
سعودی لڑکی بلقیس الفراج نے سعودی ایئرلائنز کی پہلی خاتون پائلٹ بنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ بلقیس الفرج نے ایئربس A320 کی اہلیت مکمل کرنے کا اعلان کر کے اپنے کیریئر میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ بلقیس کے مطابق، و

سعودی لڑکی بلقیس الفراج نے سعودی ایئرلائنز کی پہلی خاتون پائلٹ بنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ بلقیس الفرج نے ایئربس A320 کی اہلیت مکمل کرنے کا اعلان کر کے اپنے کیریئر میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ بلقیس کے مطابق، وہ سعودیہ کی قومی فضائی کمپنی کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہیں۔ الفرج نے اپنے لنکڈ ان اکاؤنٹ کے ذریعے A320 کی اہلیت کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا بازی کے شعبے میں اپنے پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ بلقیس نے اس کامیابی پر خاندان ،ٹرینرز اور سعودی ایئرلائنز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون اور حمایت کو بھی سراہا۔ اس موقع پر بلقیس الفرج نے اپنی خوشی اور ستائش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ سفر کے مستقبل کے حوالے سے پرامید خیالات کا بھی اظہار کیا ۔



