بنگلادیش میں بچوں کی لڑائی پر پولیس کانسٹیبل نے 8 سالہ بچے کی انگلی کاٹ دی، جس کے بعد پولیس کانسٹیبل شکیل اور اس کی اہلیہ نسرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کی دوپہر نٹور شہر میں پیش آیا۔ زخمی بچے بایزید کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نٹور صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے راجشاہی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بچے کے والد نے جمعرات کی رات نٹور  صدر تھانے میں مقدمہ درج کروایا، جس کے بعد پولیس نے جمعہ کی صبح شکیل احمد اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔