World
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند اور خیریت سے ہیں: ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔
مصنف Wajiha Naz90K بار پڑھا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔
ایرانی صدر نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رہبرِ معظم سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے، 1 ماہ قبل ہونے والی 1 ملاقات 7 گھنٹے تک جاری رہی تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا، جنگ ہم پر مسلط کی گئی، ہم جنگ نہیں، امن کے خواہاں ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہو گا، اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔
اسرائیل کو معلوم ہے کہ ایرانی رہنما کہاں چھپے ہیں: اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی سفیر


