World
بھارت میں خواتین سے زیادتی کے کیس حل ہونے میں کتنا عرصہ لگتا ہے؟
بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات نے خواتین کے تحفظ سے متعلق بحث دوبارہ تیز کر دی۔
مصنف Hassan Shabbar62K بار پڑھا

بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات نے خواتین کے تحفظ سے متعلق بحث دوبارہ تیز کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیکڑوں طلبہ نے احتجاجی مارچ کیا جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا کر ایک حالیہ ہائی پروفائل واقعے کے بعد خواتین کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے 3 افراد نے 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ایک مندر کے قریب پارک میں پیش آیا جہاں ملزمان نے لڑکی اور اس کے 17 سالہ دوست کو دھمکایا، 1 ملزم نے اسلحے اور چاقو کے زور پر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں دیگر 2 ملزمان نے بھی متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔
بھارت: 3 ملزمان کی پولیس اہلکار بن کر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی، 1 ملزم گرفتار


