World
امریکا: 1 ماہ کی بچی کو اوون میں ڈال کر مارنیوالی ماں کو 13 سال قید کی سزا
امریکی ریاست مسوری میں 1 ماہ کی بچی کو اوون ڈال کر جان سے مارنے والی ماں کو 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مصنف Fatima25K بار پڑھا

امریکی ریاست مسوری میں 1 ماہ کی بچی کو اوون ڈال کر جان سے مارنے والی ماں کو 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ اور جیکسن کاؤنٹی کی عدالتی دستاویزات کے مطابق مسوری سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون ماریہ تھامس نے اعتراف کیا ہے کہ میں بچی کی موت کی ذمے دار ہوں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ فروری 2024ء میں کینساس سٹی میں پیش آیا تھا، ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو بچی کے جسم پر جلنے کے نشانات پائے گئے تھے اور اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
برطانیہ: وائی فائی کی مدد سے الماری میں چھپا منشیات فروش گرفتار


