World
میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا: رپورٹ
ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے موصول ہونے والی غلط معلومات کا نتیجہ تھا۔
مصنف Fatima47K بار پڑھا

ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے موصول ہونے والی غلط معلومات کا نتیجہ تھا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی جانب سے فراہم کردہ پرانی و ناقص معلومات پر مبنی تھا۔
رپورٹ میں اہداف کے تعین میں مصنوعی ذہانت پر حد سے زیادہ انحصار کو بھی اس حملے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
میناب اسکول ایران کے کروز میزائل کے فعال اڈے پر واقع تھا، تحقیقات پیچیدہ ہیں، امریکا 


