World
ایران کی فوجی طاقت نے امریکا کو حکمتِ عملی بدلنے پر مجبور کیا: پاسدارانِ انقلاب
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت نے امریکا کو اپنی جنگی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔
مصنف Rubab Shakeel77K بار پڑھا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت نے امریکا کو اپنی جنگی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔
پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق امریکا نے اپنی افواج کو مختلف مقامات پر منتشر کرنا، فوجی ساز و سامان کو مزید دور دراز علاقوں میں منتقل کرنا اور خفیہ و زیر زمین مقامات پر انحصار بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام کی مزاحمت و حوصلے اور ایران کی جغرافیائی صورتِ حال کے مؤثر استعمال نے خطے میں امریکا کی روایتی فوجی تعیناتی کو زیادہ غیر مؤثر بنا دیا ہے۔
امریکا کو جنگ کے خاتمے و آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا: عباس عراقچی


