World
ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ ڈنر میں ایلون مسک، ٹم کک، سیم آلٹمین کی شی جن پنگ سے اہم ملاقات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں شاندار سرکاری عشائیہ دیا جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مصنف Naila Abbas51K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں شاندار سرکاری عشائیہ دیا جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
عشائیے میں ٹیسلا کے سرپراہ ایلون مسک، ایپل کے سربراہ ٹم کک، این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سمیت متعدد امریکی ٹیکنالوجی رہنما شریک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کی نامور شخصیات کو عشائیے میں مدعو کرنے سے یہ واضح ہوا کہ امریکا نے تجارت اور مصنوعی ذہانت کو شی جن پنگ کے دورے کے اہم موضوعات میں شامل رکھنے کی کوشش کی ہے۔
آج کے فیصلے کئی دہائیوں تک امن و خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں، ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو
5 سال میں ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو چین بلائیں گے، صدر شی جن پنگ


