فرانس نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینا بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفافرے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی فرانس نیتن یاہو کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت  دے چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے قیام کی بنیاد بننے والے معاہدے روم اسٹیٹیوٹ میں رکن ممالک کے لیے ایسی کوئی ذمے داری عائد نہیں کی گئی کہ وہ کسی ایسے مسافر کو لے جانے والے ریاستی طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روکیں جس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو۔