بھارتی ریاست اترپردیش میں فارما کے کاروبار سے وابستہ 60 سالہ وِنیت منوچا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، جن کی گلا کٹی لاش  5 ستمبر کو کانپور میں واقع ایک فلیٹ سے ملی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کے بیٹے سُبرت نے اس خدشے کے تحت اپنے والد ونیت منوچا کو قتل کیا کہ کہیں وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ رہنا شروع کر کے اپنی تمام جائیداد اس کے نام منتقل نہ کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واردات کے وقت ونیت گھر میں اکیلے تھے جبکہ ان کا بیٹا سُبرت اپنی اہلیہ شالو کے ہمراہ ایک تقریب میں گیا ہوا تھا۔