اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے یو این میں خطاب کے موقع پر درجنوں ممالک کے مندوبین ان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے اٹھ کر چلے گئے، ہال تقریباً خالی ہوگیا۔
ایرانی وفد معنی خیز انداز میں شہید لیفٹینینٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر ڈیسک پر رکھ  کر چلا گیا۔
خطاب میں نتین یاہو نے دعویٰ کیا کہ وقت دور نہیں جب ایرانی عوام حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ اسٹار لنک ڈیوائس دکھا کر ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی پر زور دیا۔