امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس سے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چینی اور امریکی عوام عسکریت پسند جارحیت کے خلاف لڑے، جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران، چینی فوجیوں اور شہریوں نے سینکڑوں امریکی پائلٹوں کی جان بچائی۔
صدر شی کا کہنا تھا کہ خون اور آگ میں پروان چڑھنے والی دوستی یقیناً نسل در نسل قائم رہے گی، ہمیں رابطے بڑھانے چاہئیں، ڈائیلاگ سے ایک دوسرے کو بہتر سمجھ، اعتماد پروان چڑھا سکتے ہیں۔
چنی صدر نے کہا کہ چین امریکا تعاون کے بغیر دنیا کے کئی مسئلےحل نہیں کیے جاسکتے، امریکی کمپنیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، امید ہے چینی کمپنیوں سے امریکا میں منصفانہ برتاؤ ہوگا۔