World
امریکا چین نیا تجارتی انتظام عالمی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے، چین
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس سے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چینی اور امریکی عوام عسکریت پسند جارحیت کے خلاف لڑے، جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران، چینی فوجیوں اور شہریوں نے
مصنف Sajid Ansari62K بار پڑھا

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس سے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چینی اور امریکی عوام عسکریت پسند جارحیت کے خلاف لڑے، جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران، چینی فوجیوں اور شہریوں نے سینکڑوں امریکی پائلٹوں کی جان بچائی۔
صدر شی کا کہنا تھا کہ خون اور آگ میں پروان چڑھنے والی دوستی یقیناً نسل در نسل قائم رہے گی، ہمیں رابطے بڑھانے چاہئیں، ڈائیلاگ سے ایک دوسرے کو بہتر سمجھ، اعتماد پروان چڑھا سکتے ہیں۔
چنی صدر نے کہا کہ چین امریکا تعاون کے بغیر دنیا کے کئی مسئلےحل نہیں کیے جاسکتے، امریکی کمپنیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، امید ہے چینی کمپنیوں سے امریکا میں منصفانہ برتاؤ ہوگا۔



