World
5 سال میں ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو چین بلائیں گے، صدر شی جن پنگ
چینی صدر شی جن پنگ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں میں ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے تحت چین آنے کی دعوت دی جائے گی۔
مصنف fahad36K بار پڑھا

چینی صدر شی جن پنگ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں میں ایک لاکھ امریکی نوجوانوں کو تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے تحت چین آنے کی دعوت دی جائے گی۔
شی جن پنگ نے چین اور امریکا کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر دو پانڈا بھی امریکا بھجوانے کا اعلان کیا۔ یہ پانڈا اٹلانٹا کے زو میں رکھے جائیں گے، تحفے میں پانڈا دینا ایک طویل عرصے سے چین کی سفارتی دوستی اور خیر سگالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آئیے اپنے عوام کی توقعات پر پورا اتریں اور تاریخی ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔ آئیے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کریں اور مل کر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کریں۔
آج کے فیصلے کئی دہائیوں تک امن و خوش حالی کو فروغ دے سکتے ہیں، ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو 


