World
ترک صدر امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں واپسی کیلئے پراعتماد
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انھیں اعتماد ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے پروگرام میں ہماری واپسی کے لیے مثبت رویہ ظاہر کیا۔
مصنف Shaukat Pirzada76K بار پڑھا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انھیں اعتماد ہے ترکیہ دوبارہ امریکا کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے پروگرام میں ہماری واپسی کے لیے مثبت رویہ ظاہر کیا۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد ترکیہ واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ انھیں توقع ہے واشنگٹن اس مقصد کے حصول کے لیے ’عملی اور ٹھوس‘ اقدامات کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں واپسی کے حوالے سے مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔



