مکہ مکرمہ سمیت کئی شہروں میں فضائی حملے کے خطرہ، الرٹ جاری
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2026ء) سعودی سول ڈیفنس (محکمہ شہری دفاع) نے حملے کے متوقع خطرات کے پیش نظر مقدس شہر مکہ مکرمہ اور طائف سمیت متعدد اہم شہروں میں ارلی وارننگ سسٹم متحرک کر دیا۔

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2026ء) سعودی سول ڈیفنس (محکمہ شہری دفاع) نے حملے کے متوقع خطرات کے پیش نظر مقدس شہر مکہ مکرمہ اور طائف سمیت متعدد اہم شہروں میں ارلی وارننگ سسٹم متحرک کر دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی پبلک سیکیورٹی اور سول ڈیفنس حکام کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی انتباہ میں طائف کے بعد اب ساحلی شہر جدہ، ینبع اور تبوک میں بھی ارلی وارننگ الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، شہریوں اور زائرین کو الرٹ میسجز کے ذریعے خطرے کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ BREAKING: Saudi Arabia's Civil Defence issues danger alerts in several areas, including Mecca and Jeddah🔴 LIVE updates: https://t.co/Pc2UZYXjy0 pic.twitter.com/wVRqFLhwGJ— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) September 24, 2026 بتایا گیا ہے کہ سعودی سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ، طائف اور گرد و نواح کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے، سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی سخت ہدایت کی ہے، تمام متعلقہ سیکیورٹی اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔ سعودی سول ڈیفنس کیا جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقہ فضائی خطرے کی زد میں ہے، براہ کرم پرسکون رہیں اور گھر کے اندر، کھڑکیوں اور دروازوں سے دور کسی محفوظ جگہ پر رہیں، اور سول ڈیفنس کی ہدایات پر عمل کریں۔



