World
حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟ امریکی وزیرِ خزانہ
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے بیرونِ ملک جانے والی 80 سے 90 فیصد سے زائد پروازیں بند ہو چکی ہیں، حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ، نیویارک میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟
مصنف Rubab Shakeel78K بار پڑھا

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے بیرونِ ملک جانے والی 80 سے 90 فیصد سے زائد پروازیں بند ہو چکی ہیں، حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ، نیویارک میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟
فوکس نیوز کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی حکمتِ عملی کے 3 ممکنہ مقاصد بیان کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ میں سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں، ایسی سخت پابندیاں ایرانیوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی، معاشی پابندیاں ایران کی بین الاقوامی پروازوں کو متاثر کر رہی ہیں، ایران پر معاشی دباؤ ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
ایرانی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ


