World
عدالت نے ٹرمپ کی لگائی گئی پابندی ختم کر دی، تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کی وائٹ ہاؤس آمد بحال
امریکی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کے اقدام پر عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کی رسائی فوری ب
مصنف Naila Abbas39K بار پڑھا

امریکی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کے اقدام پر عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کی رسائی فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نے یہ حکم اس مقدمے میں جاری کیا جو تینوں میڈیا اداروں نے 18 ستمبر کو عائد پابندی کے خلاف دائر کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں 3 بڑے میڈیا اداروں پر پابندی، ٹرمپ کی معاون نٹالی ہارپ کا کردار سامنے آ گیا


