World
چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال بڑھ جائے گا، ایلون مسک
دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال اتنا بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔
مصنف Raza Muhammad66K بار پڑھا

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال اتنا بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم سمیت بہت سے دیگر امور بھی روبوٹس ہی کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ دس سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، انسان نما روبوٹس کی تعداد 15 برس میں 10 ارب اور 20 سال میں 100 ارب تک پہنچ جائے گی۔



