World
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی: ٹرمپ سے پہلے برازیلی صدر نے خطاب کیوں کیا؟
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کل سب سے پہلے برازیل کے صدر نے خطاب کیا، پھر امریکی صدر ٹرمپ نے خطاب کیا۔ سوال یہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کا چناؤ کیسے کیا گیا؟ کیوں کہ دونوں رہنماؤں کے خطاب میں نہ تو حروف تہجی کا خیال رکھا گی
مصنف Shaukat Pirzada38K بار پڑھا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کل سب سے پہلے برازیل کے صدر نے خطاب کیا، پھر امریکی صدر ٹرمپ نے خطاب کیا۔ سوال یہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کا چناؤ کیسے کیا گیا؟ کیوں کہ دونوں رہنماؤں کے خطاب میں نہ تو حروف تہجی کا خیال رکھا گیا نہ ہی جغرافیائی یا سیاسی طاقت کے کسی معیار کا؟
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ترجیحات کا نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔ اقوام متحدہ کے آفس کے مطابق برازیل 1955 سے صرف اس لیے پہلا خطاب کرتا چلا آرہا ہے کہ شروعاتی دور میں کوئی ملک سب سے پہلے بات کرنے کا خواہشمند نہیں ہوتا تھا۔ ایسے میں ہمیشہ برازیل نے رضاکارانہ طور پر پہلے خطاب کی ذمے داری اپنے سر لے لی۔



