World
برطانیہ کا روس کی ڈس انفارمیشن کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے روس سمیت مخالف ریاستوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا۔
مصنف زاہد انور مرزا67K بار پڑھا

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے روس سمیت مخالف ریاستوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ روس سمیت مخالف ریاستوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے خلاف نیشنل سینٹر فار انفارمیشن ڈیفنس قائم کرے گا۔
ان کے مطابق روس بوٹس، جعلی ویب سائٹس اور دیگر ذرائع کے ذریعے جھوٹ اور ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے جبکہ مصنوعی ذہانت ان خطرات میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔



