World
حوثی ’دہشتگرد میلیشیا‘، مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانا ’گھناؤنا جرم‘ ہے: سعودی فرمانروا شاہ سلمان
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی حوثیوں کو ’دہشت گرد میلیشیا‘ اور ان کی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ’گھناؤنا جرم‘ قرار دیا ہے۔
مصنف Naila Abbas63K بار پڑھا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی حوثیوں کو ’دہشت گرد میلیشیا‘ اور ان کی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ’گھناؤنا جرم‘ قرار دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے کہا ہے کہ مقدس شہر کو نشانہ بنانا دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے سعودی فوج اور سیکیورٹی اداروں کو مقدس مقامات، زائرین اور شہریوں کے دفاع پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان مکہ معاہدے کا پابند، سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: دفترِ خارجہ


