نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 22ستمبر 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کو ایک بار پھر عظیم لیڈر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بہترین انسان ہیں، انہوں نے کہا میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوا کر 3 کروڑ زندگیاں بچائیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا اور میں نے 30 ملین زندگیاں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ان ممالک کے سربراہان نے میری تعریف کی۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بہترین انسان ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں جنگ رکوا کر ہزاروں شہریوں کی جان بچائی، سیکیورٹی کونسل کا شکریہ کہ انہوں نےغزہ پیس بورڈ کی منظوری دی، غزہ پیس بورڈ میں 30ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے۔