نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر 2026ء) پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی سٹریٹجک و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سفارتی اور سرکاری یعنی خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پیشرفت نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات میں سامنے آئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اہم سٹریٹجک شراکت داری اور ادارہ جاتی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد اس اہم معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے۔ Pleased to announce that on the sidelines of #UNGA2026, I signed today with my brother, His Highness Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, the “Agreement between Islamic Republic of Pakistan and Kingdom of Saudi Arabia on the abolition of visa requirements for holders of… pic.twitter.com/9w1F2z41f5— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026 اس حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں اور حکومتی تبادلوں میں بے پناہ سہولت فراہم کرے گا، اس اہم اقدام سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دیرینہ سٹریٹجک اور معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ہونے والی ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کامل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جب کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی، امن اور مکہ مکرمہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سکیورٹی تعاون کو مزید فعال اور یکجا بنانے کے عزم کو دہرایا۔